منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تقسیم ہندکی مخالفت کر کے ہم نے جناح کا پیغام ٹھکرایا،اسد الدین اویسی کا اعتراف

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(آئی این پی)شہریت ترمیمی قانون کیخلاف حیدرآباد کے دارالسلام میں منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم نے جناح کے پیغام کو ٹھکرایا ہے اور ملک کی تقسیم کی مخالفت کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سی اے اے کی مخالفت اس لیے کررہے ہیں کیوں کہ اس میں مذہب کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ہم باہر سے آنے والے پناہ گزینوں کے خلاف نہیں۔

انہوں نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے کہا جارہا ہے کہ دنیا میں بہت سے اسلامی ممالک ہیں تو ہمیں ان ممالک مثلا ًسعودی عرب، ترکی، ملیشیا وغیرہ سے کیا واسطہ ہے۔ہم بھارت میں پیدا ہوئے اور یہیں جئیں گے اور مریں گے، اگر آپ کو ان ممالک سے اتنی محبت ہے تو آپ چلے جائیں ہمیں کیوں بھیجنے پر تلے ہوئے ہیں؟۔ احتجاجی جلسہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پولیس کی بربریت پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…