جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

اسرائیلی انٹیلی جنس اور جاسوس ادارے القسام کے سامنے بے بس ہو گئے، حماس کے عسکری ونگ القسام کی دفاعی صلاحیت کا بڑا اعتراف کر لیاگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیل کے ایک سینئر دفاعی تجزیہ نگار اور فلسطینی و عرب امور کے ماہر ڈاویر مور نے اعتراف کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکر ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے لیے معلومات کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاویر مور نے لکھا کہ ہمارے (اسرائیل کے) انٹیلی جنس ادارے القسام بریگیڈ کے سامنے بے بس ہوگئے،

القسام نے غزہ کی پٹی میں معلومات کے حصول کو مشکل بنا دیا۔اسرائیلی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ القسام بریگیڈ نے ایک ایسا ٹیلی کام سسٹم تیار کیا ہے جو اسرائیل کے لیے جاسوسی کی کسی بھی کوشش کی نشاندہی کرکے اسے ناکام بنا دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل انٹیلی جنس کے ایک نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔ ہمیں غزہ کی پٹی میں معلومات کے حصول میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں اور ہمارے سیکیورٹی اور جاسوسی کے لیے کام کرنے والے ادارے القسام بریگیڈ کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کا علاج اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے لیے ایک نیا چیلنج بن چکا ہے۔مارچ 2019ء کو اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں تینزل منزلہ ایک عمارت کو بمباری سے تباہ کردیا تھا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس اس عمارت کو انٹیلی جنس ریسرچ اور سیکیورٹی سے متعلق معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کررہی تھی۔اس کارروائی سے چند ماہ قبل القسام بریگیڈ نے خان یونس میں کیے گئے اسرائیلی فوجی آپریشن کی تفصیلات کا انکشاف کرکے صہیونی انٹیلی جنس اداروں کو حیران کردیا تھا۔ اس آپریشن میں سات فلسطینی مجاھدین شہید اور اسرائیلی فوجی آپریشن کا سربراہ اور متعدد دیگر اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں نے اس کارروائی میں ناکامی کو فوج اور خفیہ اداروں کے لیے صدمہ قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…