لندن(آن لائن)برطانوی حکومت نے آئندہ ماہ یورپی یونین سے انخلاء سے قبل نیاسکہ جاری کرنے کاحکم جاری کردیاہے،جیساکہ بریگزٹ میں تاخیرکے باعث گزشتہ ذخیرہ ختم ہو چکاہے۔ پچاس پنسی سکہ 31جنوری کویورپی یونین سے انخلاء کی تاریخ کے ساتھ ہی نقش کردیاجائیگااوراس پرتمام ممالک کے ساتھ امن،خوشحالی اوردوستی کے الفاظ درج ہوں گے۔ گزشتہ سکہ کی تیاری کاعمل
اس وقت روک دیاگیاتھاجب برطانیہ 31اکتوبرکی بریگزٹ ڈیڈلائن پرپورااترنے میں ناکام رہاتھاکیونکہ پارلیمنٹ میں انخلاء کے حوالے سے اختلافات سامنے آئے تھے۔ ایک ملین سکے بتایاگیاہے کہ نکارہ ہوچکے ہیں۔ تازہ سکے بنانے کافیصلہ کنزویٹووزیراعظم بورسن جونسن کی گزشتہ ہفتے کے انتخابات میں کامیابی کے پیش نظرلیاگیاہے،وہ آخرکاربریگزٹ کومکمل کرنے کاوعدہ کرچکے ہیں۔