فیس بک نے ٹرمپ کے حامی اور چین مخالف نیٹ ورک کو بند کردیا

22  دسمبر‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اور چین کے خلاف مہم چلانے والے گروہ کا پتہ لگا کرنے انہیں بند کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلانٹک کونسل کے ریسرچرز گرافیکا اور ڈیجیٹل فارنزکس ریسرچ لیب کا کہنا تھا کہ

انہوں نے اپنی تحقیق کے دوران بڑے پیمانے پر کمپیوٹر سے بنائی گئی جعلی تصاویر اور ان سے منسلک اکاؤنٹس دیکھے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ جعلی اکاؤنٹس سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جھوٹی خبریں اور معلومات پھیلارہے ہیں۔امریکی ریسرچرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بے ترتیب کانوں اور مسخ شدہ بیک گراؤنڈ کی وجہ سے ان اکاؤنٹس کی شناخت ممکن ہوئی۔اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نیٹ ورک نے سوشل میڈیا پر اپنے مواد کی تشہیر کے لیے مجموعی طور پر 90 لاکھ ڈالر (ایک ارب 39 کروڑ 38 لاکھ) روپے خرچ کیے ہیں۔فیس بک کا کہنا تھا کہ اس گروپ نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی، قدامت پسند نظریہ، انتخابات اور سیاسی امیدواروں کے معاملات، تجارت، خاندانی اقدار اور آزادی مذہب جیسے موضوع پر زیادہ بات کی۔اس نیٹ ورک کی جانب سے خرچ کی گئی رقم روسی فرم کی جانب سے 2016 کے انتخابات میں مبینہ طور پر خرچ کیے گئے رقم سے بھی 100 گنا زائد ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…