واشنگٹن(آن لائن)امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی امریکہ کی بائیوکیمسٹ سائنسدان کمیلے شرائر مس امریکہ منتخب، 24 سالہ کمیلے شرائر نے مس امریکا 2020 کے حسیناؤں کے شو میں حصہ لیا جس میں انہوں نے لیب کوٹ پہن کر شرکت کی اور سٹیج پر ججز کو اپنی متاثر کن اداؤں سے خوب متاثر کیا۔اس موقع پر شو کے تینوں ججوں نے انہیں خوب داد دی اور ٹائٹل جیتنے کی خواہشمند 50 حسیناؤں کو شکست دے دی ججوں نے انہیں فاتح قرار دی۔کمیلے شرائر نے مِس امریکا 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے
کے ساتھ 50 ہزار ڈالرز انعام کے طور پر جیتے ہیں۔مس امریکا کا ٹائٹل جیتنے پر کمیلے شرائر نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مِس امریکا کا ٹائٹل جیتنے کے لیے جو محنت کی تھی وہ رائیگان نہیں گئی۔شرائر نے سائنس کے شعبے میں دو انڈر گریجویٹ ڈگریاں حا صل کی ہے جبکہ ان دنوں ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی سے فارمیسی کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ مِس یونیورس 2019 کا مقابلہ جنوبی افریقا کی حسینہ زوزیبینی تونزی نے اپنے نام کیا تھا۔