ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

خبردار!پاکستان ملائیشیا سمٹ کا دورہ نہ کرے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں، سعودی عرب نے وزیراعظم کو شرکت سے روکنے کیلئے کیا حربہ استعمال کیا تھا؟بڑا راز فاش ہو گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ملائیشیا سمٹ میں شرکت کیوں نہیں کی اور سعودی عرب نے پاکستان کو کیا دھمکی دی، اس بارے میں ترکی صدر رجب طیب اردوان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب نے دھمکی دی تھی کہ کوالالمپور سربراہی اجلاس میں شرکت کی صورت میں اسٹیٹ بینک میں رکھی ہوئی رقم کو واپس نکال لیا جائے گا۔

ترکی کے اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ صدر اردوان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کسی بھی ملک کے لیے یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ مخصوص معاملات پر دباؤ ڈالا گیا ہو۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاکہ ترک صدر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو یہ بھی دھمکی دی کہ اگر اس نے ملائیشیا سمٹ میں شرکت کی تو سعودی عرب میں موجود چالیس لاکھ پاکستانی ورکرز کو بھی واپس بھیج دیاجائے گا اور ان کی جگہ بنگلہ دیشی شہریوں کو ویزے دے دیے جائیں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ معاشی دشواریوں کی وجہ سے پاکستان کو سعودی عرب کی خواہشات پر عمل کرنا پڑا۔ ترکی کے صدر طیب اردوان کے اس بیان پر تاحال دفتر خارجہ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دباؤ پر ملائیشیا کا اہم سرکاری دورہ منسوخ کیا۔ چونکہ سعودی عرب کو کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو یہ خدشہ ہے کہ کوا لالمپور سربراہ اجلاس کہیں او آئی سی کی جگہ نہ لے لے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو فون کرکے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے اور اس حوالے سے سعودی عرب کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ملائیشیا میں ہونیوالی 6 اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس پر سعودی عرب کی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی قیادت میں 19 سے 21 دسمبر تک کوالالمپور میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔ قومی سلامتی کے حصول میں ترقی کے کردار کے مرکزی موضوع پر کانفرنس میں میزبان ملک کے علاوہ انڈونیشیا، قطر اور ترکی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…