بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کے مسلمانوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے  بھارتی مسلمان مودی سرکار کیخلا ف پھٹ پڑے ،بڑا اعلان کر دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی مسلمانوں نے کہاہے کہ اْن کو بھارتی مسلمان ہونے پر شرمندہ محسوس کروایا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع قانون کے خلاف احتجاج کی لہر کئی ریاستوں تک پھیل گئی ہے، بھارتی ریاستوں کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔یہ احتجاج کم ہونے کے بجائے دِن بہ دِن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اِسی احتجاج کی ایک

ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک بھارتی مسلمان کا کہناتھا کہ وہ ایک بھارتی مسلمان ہے اور اْس کو مسلمان ہونے پر اور بھارتی ہونے پر شرمندہ محسوس کروایا جا رہا ہے، مودی سرکار بھارت کے مسلمانوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔بھارتی مسلمان نے کہا کہ مسلمانوں کے صبر کے امتحان کے ساتھ ہی بھارت کے ہندوؤں کی شرم کا بھی امتحان ہے کہ جب ہم مسلمانوں سے ہماری شہریت لی جائے گی تو ہندو ہمارا ساتھ دیں گے یا پھر چْپ ہوکر سارا تماشہ دکھیں گے اور تالیاں بجائیں گے۔بھارتی مسلمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی ہندوؤں سے اپیل کی کہ اگر آپ کو مودی سرکار کا مسلمانوں کی شہریت کے خلاف فیصلہ درست لگتا ہے تو آپ لوگ کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور اگر آپ کو یہ فیصلہ غلط لگتا ہے تو آپ سڑکوں پر نکلیں اور اِس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں۔بھارتی مسلمان نے کہا کہ احتجاج کرکے مودی سرکار کو یہ بتائیے کہ اْن کی یہ غْنڈہ گردی، یہ داداگری اور ڈرانا دھمکانا نہیں چلے گا کیونکہ اِس طرح سے بھارت ترقی نہیں کرسکے گا۔واضح رہے کہ بھارت میں شہریت متنازع بل کے خلاف گزشتہ کئی دِنوں سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور اِسی احتجاج کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔بی جے پی حکومت کے پیش کردہ بل کا مقصد سٹیزن شپ بل 1955میں تبدیلی کرنا ہے، جس کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان غیر قانونی، غیر مسلم شہریوں کو بھارتی شہریت دینا ہے جو 31 دسمبر 2014 یا اس سے قبل بھارت آگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…