جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

ماں کی عدم موجودگی میں بار بار رونے والے بچے کی والدہ نے ایسا حیران کن کام کیا کہ بچے نے رونا چھوڑ دیا،انتہائی دلچسپ صورتحال

datetime 20  دسمبر‬‮  2019 |
فوٹو:انٹرنیٹ

ٹوکیو(این این آئی) چھوٹے بچے ہر وقت نگاہوں کے سامنے اپنی ماں کو دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کیلیے ایک جاپانی خاتون نے حقیقت سے بھرپور، اپنے قدِآدم پوسٹر بنوائے ہیں اور کٹ آؤٹ کی صورت میں گھر کے مختلف کمروں میں لگادیئے ہیں۔جاپان میں ایک جوڑے نے دیکھا کہ ان کا ایک سالہ بچہ ماں کی عدم موجودگی پر بار بار رونے لگتا ہے اور اس کی وجہ سے والدہ کام کرنے سے عاجز تھی۔

اس کا حل نکالتے ہوئے فوکی سیٹو نامی خاتون نے ایک ذہانت بھرا تجربہ کیا۔ انہوں نے اپنی تصاویر کھنچوا کر ان کے پوسٹر چھپوائے اور انہیں اپنے اصل قد والے گتوں پر چپکا کر مختلف کمروں میں ایسی جگہ پر رکھ دیا جہاں بچہ بار بار انہیں دیکھ سکے۔اس کا حل یہ نکلا کہ بچہ ماں کا اصل سے قریب پوسٹر دیکھ کر مطمئن رہا اور رونا بھی چھوڑ دیا۔ یہ تصاویر اب بھی جاپان کے سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہیں جہاں لوگوں نے اس عمل کو بہت سراہا ہے۔ بعض افراد نے کہا ہے کہ والدین کی جانب سے بچے کا اتنا خیال رکھنے والا یہ جوڑا ازخود قابلِ تحسین بھی ہے۔اس طرح فوکی سیٹو خود بہت سکون میں ہیں اور بچہ بھی خوش ہے۔ اس بچے کی وائرل ویڈیو میں آپ اس کی والدہ کی تصویر ہر کمرے میں دیکھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سالہ بچہ بار بار مڑ کر اپنی ماں کو دیکھتا رہتا ہے گویا اسے اطمینان ہے کہ والدہ اس کے پاس موجود ہیں۔تاہم یہ کارڈ بورڈ اتنے حقیقی ہیں کہ ان پر اصل خاتون کا گمان ہوتا ہے۔ پہلے مرحلے میں بچہ 20 منٹ تک تو تصویر کو اصل سمجھتا رہا لیکن اس کے بعد اس نے ماں کی تصویر کو بے جان سمجھا اور دوبارہ رونے لگا۔ لیکن فوکی کے مطابق یہ 20 منٹ بھی ان کے لیے بہت ہیں کیونکہ وہ اس طرح دیگر کام انجام دے سکتی ہیں۔والدہ کی تصاویر ہر کمرے میں موجود ہیں اور بچہ ایک کے بعد ایک کمرے میں تصاویر دیکھ کر بڑا اطمینان محسوس کرتا ہے۔ بچے کے والد نے کہا کہ اگرچہ بیٹا جلد ہی تصاویر سے بور ہوجاتا ہے لیکن یہ وقت بھی ان کی والدہ کیلیے بہت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…