نئی دہلی(نیوز ڈیسک) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر اتوار کی شب ظالمانہ پولیس کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جامعہ میں جو کچھ ہوا وہ 1919کے جلیان والا باغ (قتل عام) جیسا ہے۔ اسٹوڈنٹس’یووا بم’ کی مانند ہوتے ہیں۔لہذا ہم مرکزی حکومت
سے درخواست کرتے ہیں کہ اس طرح کا عمل مت کریں جو وہ اسٹوڈنٹس کے ساتھ کر رہے ہیں۔ بھارت کے مختلف حصوں میں طلبہ برادری دیگر سماجی طبقات کے ساتھ مل کر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئی ہے۔ٹھاکرے نے کہا کہ یہ قانون غیر واضح ہے۔