بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کا وہ حصہ جہاں 4,000 ارب ٹن برف غائب ہوگئی کیا آپ جانتے ہیں یہ برف کیسے غائب ہوئی ؟ دلچسپ انکشاف

datetime 18  دسمبر‬‮  2019
فوٹو:انٹرنیٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین لینڈ(این این آئی) کرہِ ارض پر برف پگھلنے کے واقعات اور شرح دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اب خبر یہ ہے کہ مستقل برفیلے علاقے گرین لینڈ کی برفیلی پرتیں اس تیزی سے پگھل رہی ہیں کہ گزشتہ 30 برسوں میں اس کی 4 ٹریلیئن برف گھل چکی ہے۔ماہرین کے مطابق برف میں سب سے زیادہ کمی 1992 سے 2018 کے درمیان رہی جب3.8 ٹریلین برف پگھی اور سمندر کا حصہ بن چکی ہے۔

یہ مطالعہ اقوامِ متحدہ کے تحت انٹرگورنمنٹل پینل برائے ماحولیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) کی عین مطابقت می ہے جس کی 2014 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برف کے عالمی ذخائر تیزی سے پگھلیں گے اور 2100 تک اس برف کے پگھلنے سے جو پانی سمندروں میں جائے گا اس سے سمندروں کی اوسط سطح 52 سے 98 سینٹی میٹر تک بڑھ جائے گی۔یہ تحقیقی یونیورسٹی آف لیڈز کے سائنسدانوں نے پروفیسر اینڈریو شیپرڈ کی نگرانی میں کی ہے۔ انہوں نے گرین لینڈ کی برف میں کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں 2000 کے بعد گرین لینڈ کی تباہی شروع ہوئی اور جتنی برف بنی اس سے زیادہ کا پانی پگھل کر بہنے لگا کیونکہ اسی سال عالمی سمندروں کا اوسط درجہ حرارت بھی بڑھا۔2000 کے عشرے میں گرین لینڈ کی برف گھلنے سے عالمی سمندروں کی سطح ایک سینٹی میٹر سے کچھ زائد بڑھی تھی لیکن اب اس کی رفتار میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔اگرچہ اس کا اثر بہت ذیادہ نہیں ہوا لیکن قوی سمندری طوفانوں کی شرح اور قوت ضرور بڑھی ہے۔ اس کی ایک مثال 2012 میں شمالی امریکا کا مشہور طوفان سینڈی بھی شامل ہے۔ اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ معمولی تبدیلیوں کا بہت بڑا اور ہولناک اثر ہوسکتا ہے۔اب سے 80 برس بعد 2100 میں دنیا کے 63 کروڑ لوگ سمندر کنارے آباد ہوں گے اور بار بار ان کا سامنا سمندری طوفان سے ہوگا۔ اس صورتحال میں خود گرین لینڈ کی پگھلی ہوئی برف ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…