بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مقابلہ حسن جیتنے والی برطانوی حسینہ پر داعش جنگجو سے شادی کرنے، تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد

datetime 16  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کے شہر لیور پول سے کم عمر لڑکیوں کے حسن کا مقابلہ جیتنے والی سابق ’مس ٹین‘ پر عدالت نے شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجو سے شادی کرنے اور تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد کردیا۔امانی نور کو پولیس نے گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا، جہاں ان پر شدت پسند تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے سمیت اس کے ایک کارکن سے شادی کرنے اور تنظیم میں شمولیت کرنے کی کوششوں کے الزامات لگائے گئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق امانی نور کو چند دن قبل داعش کے ایک جنگجو سے شادی کرنے اور تنظیم کو فنڈ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔امانی نور پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی 20 ویں سالگرہ پر داعش کے ایک جنگجو سے آن لائن شادی کی، جس سے امانی نور کے کچھ عرصہ قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے۔ امانی نور والدہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں، انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق داعش کے جنگجو ’حکیم مائی لو‘ نامی شخص سے امانی نور نے میسیجنگ ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ پر شادی کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون اور داعش جنگجو کا رابطہ بھی انٹرنیٹ پر ہوا تھا اور دونوں نے کبھی بھی ملاقات نہیں کی تھی، تاہم انٹرنیٹ پر تعلقات استوار ہونے کے بعد دونوں نے شادی کی۔21 سالہ امانی نور پر داعش کو 35 پاؤنڈ یعنی پاکستانی 7 ہزار روپے سے زائد کی مالی معاونت کا الزام بھی ہے، جس سے انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے داعش کی مالی معاونت نہیں کی بلکہ انہوں نے خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں بچوں اور خواتین کیلئے خوراک خریدنے کیلئے پیسے فراہم کئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی خاتون نے یہ رقم آن لائن پیمنٹ ایپلی کیشن پے پل کے ذریعے ایک برطانوی نژاد خاتون کو بھیجی اور اس خاتون سے بھی 21 سالہ امانی نور نے کبھی براہ راست ملاقات نہیں کی تھی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس نے امانی نور کے گھر سے ترکی کا ایئر ٹکٹ بھی برآمد کیا جس کے ذریعے امانی نور ترکی کے راستے شام جاکر داعش میں شمولیت کا ارادہ رکھتی تھیں۔

تاہم امانی نور نے عدالت کو بتایا کہ ان کا داعش میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں تھا، تاہم وہ اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی تھیں۔ امانی نور نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ لور پول فٹ بال کلب کے کھلاڑی کی جانب سے دھوکے کے بعد مذہب کو جاننے کا ارادہ کیا اور اسی لئے ہی انہوں نے داعش کے جنگجو سے آن لائن شادی کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد امانی نور کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، سابق برطانوی حسینہ کو آئندہ ہفتے تک سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ امانی نور18 برس کی عمر میں مس ٹین منتخب ہوئی تھیں۔ اور 15 برس کی عمر میں ہی فٹ بالر شی اوگو سے تعلقات استوار کرلئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…