ریاض (این این آئی) سعودی عرب نے ملک میں یتیم خانے بند کر نے کااعلان کیا ہے ۔سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے بتایاکہ اب یتیموں کی نگہداشت مخصوص خاندانوں میں ہوگی، انہیں کسی یتیم خانے کے حوالے نہیں کیا جائیگا۔
یتیم بچوں کو مکمل گھر کا ماحول مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر محنت و سماجی بہبود نے کہا کہ وزارت نے سماجی کفالت نظام سے فائدہ اٹھانے والے 70 ہزار افراد کو لیبر مارکیٹ کا حصہ بنادیا ہے، اب یہ لوگ سرکاری سبسڈی سے مستفید نہیں ہوںگے ۔