ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

انڈین موم میوزیم میں پاکستانی جنگی ہتھیاروں اورجوانوں کی تصویرآویزاں

datetime 7  دسمبر‬‮  2019
فوٹو:انٹرنیٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے پور(آن لائن) بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا بلنڈر سامنے آیا ہے، تفصیل کے مطابق بھارت کی ریاست جے پور میں موم سے بنے مجسموں کے عجائب گھر میں بھارتی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالکلام کے پیچھے پاکستان ہتھیاروں اور فوجی جوانوں کی تصاویر لگادی گئیں۔بھارت پہلے بھی مختلف تقریب اور میوزیم میں پاک فوج اور پاکستانی ہتھیاروں کی تصاویر استعمال کر چکا ہے۔

موم سے بنے مشہور قومی اور بین الاقوامی شخصیات کے مجسمے سے لیس میوزیم ہمیشہ پوری دنیا میں سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہوتا ہے۔ جو آپ کو کسی قوم کی ثقافت اور رواج دیکھاتے ہیں۔جے پور موم میوزیم واحد موم میوزیم ہے جو نہر گڑھ قلعے کے ورثہ محل میں واقع ہے۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر عبد الکلام کے موم کے مجسمے کے پیچھے پاکستانی جنگی ہتھیاروں کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔کلام ایک مشہور سائنسدان اور ہندوستان کے 11 ویں صدر تھے۔ یاد رہے بھارتی پائلٹ ابھینندن کے ہیلمٹ کو پاک فضائیہ کے میوزم کا حصہ بنا دیا گیاتھا، پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی گھڑی، وردی اور طیارے کا ہیلمٹ اپنی تحویل میں رکھا گیا۔ پاکستان کی جانب سے گرفتاری کے بعد رہا کر دیے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کے ہیلمٹ کو پاک فضائیہ کے میوزم کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔جو کہ پاکستان کیلئے فتح کی نشانی اور بھارت کیلئے خوف کی نشانی ہے۔واضح  رہے بھارتی پائلٹ کو پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے پر پاک فضائیہ کے طیارے نے 27 فروری کو مار گرایا تھا۔ تاہم بعد ازاں بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گزشتہ جمعہ کے روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔ یاد رہے بھارتی پائلٹ اپنی وردی میں ملبوس تھا تاہم مقامی لوگوں کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کے بعد جب طبی امداد دی گئی تووردی کا کچھ حصہ کاٹنا پڑا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…