بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی نژاد امریکی صحافی صدارتی مباحثےکیلئے موڈریٹر منتخب جانتے ہیں یہ پاکستانی خاتون کون ہیں ؟

datetime 7  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) پاکستانی نڑاد امریکی صحافی آمنہ نواز نے امریکی صدارتی مباحثے کے لیے موڈریٹر منتخب ہو کر تاریخ رقم کردی وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی جنوبی ایشیائی امریکی صحافی ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق پی بی ایس نیوز ہاور سے وابستہ آمنہ نواز ریاست کیلیفورنیا کے شہر لان اینجلس کی لویولا میری ماؤنٹ یونیورسٹی میں 19 دسمبر کو ہونے والی ڈیموکریٹ پارٹی کے چھٹے پرائمری مباحثے کو

ماڈریٹ کریں گی۔پی بی ایس نیوز ہاور کے اینکر اور منیجنگ ایڈیٹر ووڈرف پینل کی سربراہی کریں گے جس میں ’پولیٹکو‘ کمپنی کے چیف پولیٹیکل نمائندے ٹم البرٹا اور پی بی ایس نیوز ہاور کے وائٹ ہاؤس نمائندے یمیچ الکنڈور بھی شامل ہوں گے۔امریکی ریاست میں ورجینیا میں پیدا ہونے والی آمنہ نواز نے اپریل 2018 میں پی بی ایس نیوز ہاور سے وابستہ ہوئی تھیں اور اب سینئر قومی نمائندہ اور متبادل اینکر کے طور پر فرائض انجام دیتی ہیں۔پی بی ایس نیوز ہاور سے قبل وہ اے بی سی نیوز سے نمائندے اور اینکر کی حیثیت سے وابستہ تھیں اور وہیں انہوں نے 2016 کے صدارتی انتخابات کی کوریج بھی کی تھی۔‎اس سے قبل وہ این بی سی نیوز میں غیر ملکی نمائندے کی حیثیت سے کام کرتی تھیں اور سرحدی خطے کے علاوہ، پاکستان، افغانستان، شام اور ترکی کی رپورٹنگ کرتی تھیں۔وہ این بی سی کے ایشیئن امیرکن پلیٹ فارم کی بانی اور سابق منیجنگ ڈائریکٹر تھیں جو امریکا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی آواز بلند کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔نیوز ہاور میں آمنہ نواز نے سیاست، امور خارجہ، تعلیم، موسمیاتی تبدیلیوں، ثقافت اور کھیل کے حولے سے رپورٹنگ کی۔اس کیساتھ انہوں نے ٹرمپ حکومت کی امیگریشن پالیسیوں کے اثرات، حراست، مہاجرین اور پناہ کیساتھ ساتھ امریکی حکومت کی حراست میں موجود مہاجرین بچوں کے حوالے سے رپورٹنگ کی تھی۔ت، حراست، مہاجرین اور پناہ کے ساتھ ساتھ امریکی حکومت کی حراست میں موجود مہاجرین بچوں کے حوالے سے رپورٹنگ کی تھی۔آمنہ نواز نے کئی اہم شخصیات کی بھی انٹرویوز کیے جن میں ترک صدر رجب طیب اردوان، اسکاٹ لینڈ کے وزیر نکولا اسٹرجن اور برازیلین رہنما ایڈوارڈو بولسونارو، قانون ساز، اور ٹرمپ حکومت کے عہدیداران شامل ہیں۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلوں پر ایمزون کے اندر سے اور پناہ گزینوں کے مسئلے پر وینزویلا سے بھی رپورٹنگ کی۔2019 میں انہیں نیوز ہاور کی پلاسٹک کے عالمی مسئلے کے اوپر بنائی گئی سیریز میں رپورٹنگ پر پی باڈی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…