بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حوثیوں کی طرف سے جامعہ صنعاء کے اساتذہ اور طلباء کی جاسوسی کا انکشاف

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن کے دارالحکومت صنعاء سے ایک باوثوق ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی جامعہ صنعاء کے اساتذہ اور طلباء کی جاسوسی کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حوثی ملیشیا نے جامعہ صنعاء کے عملے، اساتذہ اور طلباء کی جاسوسی کیلیے ایک نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔

یہ جاسوسی گروپ حوثیوں کی قائم کردہ ڈیفنس انٹیلی جنس فورسز کو ہر ہفتے رپورٹ پیش کرتا ہے۔ اس رپورٹ میں صنعاء یونیورسٹی کے ملازمین، اساتذہ، طلباء اور دیگر افراد کے رحجانات اور سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔خیال رہے کہ حوثی ملیشیا نے صنعاء یونیورسٹی سمیت ملک کی بعض دوسری جامعات اور تعلیمی اداروں میں جاسوسی کے مذموم مقصد کے لیے طلباء فورم قائم کیے ہیں۔ یہ نام نہاد فورم اساتذہ ، طلباء اور انتظامی عملے کی ٹوہ میں لگے رہتا ہے اوران کی سرگرمیوں اور میلانات پر نظر رکھتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حوثی فورم اور اپنی سرگرمیوں کے ذریعے خفیہ ،مشکوک اور خطرناک خفیہ انٹلی جنس سروس کویونیورسٹی میں ہونیوالی سرگرمیوں کے میں خبر دیتی اور درسگاہوں میں فرقہ واریت کے فروغ میں پیش پیش ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بہ ظاہر یہ گروپ طلباء کے مفادات کے دفاع کی آڑ میں کام کرتا ہے مگر در پردہ وہ طلباء اور اساتذہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور ان کے بارے میں حوثی انٹیلی جنس کو معلومات فراہم کرتا ہے۔حوثی ملیشیا کے جبر وتشدد کے خوف سے جامعات کاعملہ بھی اپنی زبان بند رکھتا ہے۔ حوثیوں کی طرف سے ان کے اغواء ، تشدد اور جان سے مار دینے تک کے خطرات موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جامعات کے اساتذہ اور طلباء بہت محتاط رہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کے زیرتسلط شہروں میں قائم تعلیمی ادارے باغیوں کی سرگرمیوں کے گھڑ بن چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…