جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

رکن اسمبلی کی پارلیمنٹ میں بیٹھی خاتون کو شادی کی پیشکش

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (این این آئی)اطالوی رکن اسمبلی نے پارلیمنٹ میں خاتون کو شادی کی پیشکش کر کے سب کو حیران کر دیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق33 سالہ فلے ویو دی مورو نامی اطالوی رکن پارلیمنٹ نے اجلاس کے دوران اپنی گرل فرینڈ الیزا دی لیو کو شادی کی پیشکش کی جو گیلری میں بیٹھی ہوئی تھیں۔اجلاس میں زلزلے کے بعد تعمیر نو کے معاملے پر بحث جاری تھی کہ اس دوران انہوں نے اچانک کہا کہ آج کا دن دوسرے دنوں کی طرح نہیں یہ مختلف اور خاص ہے۔بعدازاں انہوں نے نیچے جھک کر انگوٹھی نکالی اور گیلری میں بیٹھی اپنی دوست الیزا سے تمام

پارلیمنٹ ارکان کے سامنے محبت کا اظہار کیا۔انہوں نے انگوٹھی سامنے کرتے ہوئے اپنی دوست سے پوچھا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟اس پر ان کے اردگرد بیٹھے تمام ممبران نے قہقہہ لگائے اور تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی جب کہ گیلری میں بیٹھی الیزا نے غیر متوقع شادی کی پیشکش پر خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثر کے ساتھ ہاں کر ڈالی۔بعدازاں پارلیمنٹ کے اجلاس میں ہی فلے ویو دی کو سب نے مبارکباد پیش کی۔دوسری جانب دوران مباحثہ پروپوزل پر اسپیکر نے ناراضی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ پیشکش کا یہ طریقہ اور جگہ مناسب نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…