بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی حکومت کشمیر کس کیلئے اسرائیلی ماڈل اپنائے گی، بھارتی عہدیدار نے بڑا اعتراف کر لیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)امریکی شہر نیو یارک میں تعینات بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکراورتی نے اعتراف کیا ہے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کی آبادکاری کو یقینی بنانے کے لئے اسرائیل طرز کا ماڈل اپنائے گی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سندیپ

چکرورتی نے یہ اعتراف نیویارک میں کشمیری پنڈتوں اور بھارتیوں کے ایک اجتماع سے تقریر کے دوران کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ اگر اسرائیل فلسطینی علاقوں میں اپنے لوگوں کو آباد کر سکتا ہے تو ہم بھی اس کی پیروری کر تے ہوئے کشمیر میں ہندوئوں کو بسا سکتے ہیں۔ نیویارک میں ہونے والی اس تقریب کا انعقاد بھارتی فلمساز ویوک اگنی ہوتری کی 1990کی دہائی کے اوائل میں بے گھر ہونے والے کشمیری پنڈتوں کے بارے میں بنائی جانے والی ایک فلم کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے رواں برس پانچ فروری کو بھارتی آئین کی دفعات 370اور 35اے منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی ۔بھارتی حکومت کے اس غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کا اصل مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہندوئوں کو آباد کرنا ہے تاکہ یہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…