اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلانگ ہیک بھی سابق سفیر کے نقش قدم پر چل نکلے، پاکستان کے مختلف علاقوں میں دوروں کے تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنا شروع کردیں۔ اسلام آبادمیں گولڑہ ریلوے اسٹیشن کے دورہ سمیت لاہور میں تاریخی مقامات کے دوروں کے دوران چنا چاٹ کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔ حالیہ دنوں دوران انہوں نے سفارت خانے کے مرد ساتھیوں کو خواتین تشدد کے حوالے سے کیمپین میں اپنے اسٹاف سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد تشدد کا شکار ہونے والی
خواتین کی مدد کی اپیل کی۔اس سے قبل انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، لاہور کے دوران کی مختلف تصاویر بھی سوشل پر جاری کی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی کلفٹن پارک میں شجرکاری میں حصہ لیتے ہوئے بھی تصاویر جاری کی ہیں۔اس سے قبل جرمنی کے سابق سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی، ان کی بعض تصاویر کے بعد حکومتی اداروں نے ایکشن لیتے ہوئے معاملات کو حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔