نیروبی(این این آئی)افریقی ملک کینیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 60افراد ہلاک ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیا میں شدید بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے، سیلابی ریلے میں بہنے اور مٹی کے تودے گرنے کے مختلف واقعات میں 60 افراد کی
زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کئی مقامات پر سڑکیں اور پل بھی ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کے لئے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔