بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

البانیہ میں شدید زلزلے سے عمارتیں زمین بوس، چار افراد ہلاک

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیرانہ(این این آئی)البانیہ میں شدید زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے۔زلزلے کے نتیجے میں اب تک 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے ایک شخص زلزلے کے خوف سے اونچی عمارت سے چھلانگ لگانے کے باعث گرکر ہلاک ہوا۔البانیہ کی وزارت دفاع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زلزلے میں ابتدائی طور پر 150 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔برطانوی میڈیا کا بتانا کہ

زلزلہ منگل کی علی الصبح آیا جس نے دارالحکومت کے 34 کلو میٹر کے شمال مغربی علاقے کو متاثر کیا جب کہ زلزلہ سربیا کے شہر سمیت پورے خطے میں 700 کلو میٹر تک محسوس کیا گیا۔ریسکیو حکام نے زلزلے کے نتیجے میں ملبے سے تین افراد کی لاشیں نکالنے کی تصدیق کردی ہے جن میں ایک بوڑھی خاتون بھی شامل ہیں۔ترجمان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکار اور آرمی کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق البانیہ میں زلزلے کے بعد متعددآفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت 5.3 تک تھی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…