بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش سے وابستہ10 بھارتیوں نے افغانستان میں ہتھیار ڈال دئیے،تعلق بھارت کے کس علاقے سے ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننگرہار(آن لائن)افغانستان میں داعش سے وابستہ خواتین اور بچوں سمیت 10 بھارتی جنگجوؤں کے خاندان کے ارکان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ان میں بیشتر کا تعلق کیرالا سے ہے۔ہتھیار ڈالنے والوں میں داعش کے جنگجو اور ان کے اہل خانہ کے ارکان بھی شامل تھے۔

غیر ملکی میڈیا   رپورٹ  کے مطا بق پچھلے پندرہ دنوں میں اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں اور ان کے کنبوں کے ارکان سمیت تقریبا 900 افراد نے افغان سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے جن میں دس ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ ہتھیار ڈالنے کے واقعات مشرقی صوبہ ننگرہار میں پیش آئے، جہاں افغانستان کی قومی سلامتی فورسز داعش کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔ کابل میں ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ آپریشن 12 نومبر کو شروع کیا گیا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ ان 10 افراد کو کابل منتقل کردیا گیا ہے۔ افغانستان کی خفیہ ایجنسی، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کی ایک خصوصی ٹیم، ہتھیار ڈالنے والے لوگوں کی تفصیلات جمع کررہی ہے۔کابل میں ایک اہلکار نے شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ہم ایک ایک کرکے ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ عمل ختم ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق لوگوں نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ننگرہار میں بھارتی نژاد داعش کے متعدد جنگجو سرگرم ہیں تاہم چند ایک افغان اسپیشل فورسز کے فضائی حملوں اور کارروائیوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق 2016 سے، کیرالا سے قریب ایک درجن افراد آئی ایس میں شامل ہونے کے لئے افغانستان گئے تھے۔ ان میں سے کچھ لوگوں نے اسلام قبول کیا تھا اور متعدد افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…