مقبوضہ کشمیر میں نوجوان ہونا سب سے بڑا جرم بن گیا  بھارتی فوج ان کیساتھ کیا گھنائونا سلوک کرتی ہے ؟ تہلکہ خیز انکشافات

13  ‬‮نومبر‬‮  2019

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سے محروم وادی کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار سادہ کپڑوں میںملبوس ہوکر نجی گاڑیوں میں گھومتے پھرتے ہیںاوراپنے گھر سے باہرکسی بھی نوجوان کو گرفتارکرلیتے ہیں جیسے علاقے میں نوجوان ہونا

سب سے بڑا جرم بن گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے لڑکوں کے اہلخانہ نے سرینگر میں صحافیوں سے رابطہ کرکے اس صوتحال کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہاکہ قابض حکام نہ صرف ان کے بچوں کو اٹھاتے ہیں بلکہ گرفتار بچوں کو دیئے جانے والے کھانے کے پیسے بھی ان سے وصول کرتے ہیں ۔ سرینگر سے تعلق رکھنے والے کم از کم پانچ خاندانوں نے کہاکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس بھارتی پولیس کے اہلکار14سے 16سال کے بچوں کو اٹھاکرنجی گاڑیوں میں ڈال دیتے ہیں اورپولیس سٹیشن پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فورسز اہلکارپرائیوٹ گاڑیوں میںسرینگر کے مضافات میں رہائشی علاقوں کے چکرلگاتے ہیںاور اپنے گھروں کے ارد گرد گھومنے والے نوجوانوں کو اٹھا تے ہیں۔ رہاہونے والے تین نوجوانوں نے صحافیوںکو بتایا کہ انہیں نہ صرف ایک ہفتے کے لیے گرفتاررکھا گیا بلکہ پولیس لاک اپ میں ان پر شدید تشددبھی کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…