امریکا  نے   القاعدہ کے دو  سینئررہنماؤں کے بارے  میں معلومات کی فراہمی پر دس  ملین ڈالر  انعامات کا اعلان کردیا

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

واشنگٹن(آن لائن) امریکا نے القاعدہ کے دو اہم رہنماؤں سعد بن عاطف العولقی اور ابراہیم احمد محمود القوصی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو مجموعی طور پر 10 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے القاعدہ کے دو  سینئررہنماؤں کے بارے  میں معلومات کی فراہمی پر دس  ملین ڈالر تک کے انعامات کا اعلان  کیا ہے۔

امریکا ان رہنما ؤں  کی گرفتاری یا ہلاکت پر مددگار کو انعامی رقم کی فراہمی اپنے ’انصاف کے لیے انعام‘ اسکیم کے تحت جاری کرے گا۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سعد بن عاطف العولقی کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 6 ملین اور ابراہیم احمد محمود القوصی کے بارے  میں معلومات فراہم کرنے پر 4 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان  کیا گیا ہے۔سعد بن عاطف العولقی یمن کیایک صوبے میں القاعدہ کا رہنما ہے جو شدت پسندوں کو امریکا پر حملوں کے لیے کئی بار سرعام ترغیب دے چکا ہے جب کہ محمود القوصی کو بھی امریکی شہریوں اور املاک کے لیے خطرہ خیال کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ’انصاف کے لیے انعام‘ نامی اسکیم کے تحت امریکی حکومت نے 35  برسوں میں 150 ملین ڈالر کی رقوم بطور انعامات خرچ کی ہے اور امریکی حکام اسامہ بن لادن اور ابوبکر بغدادی کی ہلاکتوں کو اسی اسکیم کی کامیابی سمجھتے ہیں۔  امریکا نے القاعدہ کے دو اہم رہنماؤں سعد بن عاطف العولقی اور ابراہیم احمد محمود القوصی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو مجموعی طور پر 10 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے القاعدہ کے دو  سینئررہنماؤں کے بارے  میں معلومات کی فراہمی پر دس  ملین ڈالر تک کے انعامات کا اعلان  کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…