جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان ہم پر ”زہریلی گیس“ چھوڑ رہا ہے،بھارت نے مضحکہ خیز الزام عائد کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نے بھارت میں بڑھتی فضائی  آلودگی کاذمہ دار پاکستان اور چین  کو ٹھہرا دیا۔بی جے پی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ جو زہریلی ہوا  آرہی ہے، زہریلی گیس  آئی ہے، ہوسکتا ہے کہ کسی بغل کے ملک نے چھوڑی ہو جو ہم سے گھبرایا ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور چین ہم سے گھبرائے ہوئے ہیں۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’بھارت کو اِس معاملے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ پاکستان نے کوئی زہریلی گیس جاری کی ہے

کیونکہ جب سے نریندر مودی نے دوبارہ اقتدار سنبھالا ہے تب سے پاکستان مایوس ہے اور بھارت سے خوفزدہ ہے۔‘بی جے پی رہنما نے دہلی کے وزیراعلیٰ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اْنہوں نے بھارت کے کسانوں اور صنعت کاروں کو زہریلی الودگی کا الزام دیا ہے جبکہ اْن کو الزام دینا درست نہیں ہے۔اْنہوں نے کہا کہ کسان بھارت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کسانوں اور صنعت کاروں کے بغیر ملک کو چلانا ناممکن ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی ہر مسئلے کا حل نکال لیتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اِس مسئلے کا حل ضرور نکال لیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…