ساراڑیوو (این این آئی)اقوام متحدہ کی خواتین کے لیے صنفی انصاف سے متعلق اعلیٰ ترین اہلکار نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر عورتوں کے لیے برابری کے حصول کی جدوجہد ابھی اپنی تکمیل سے بہت دور ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو این ویمنز کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ملامبو اَینگ
کْوکا نے بوسنیا ہیرسے گووینا کے دارالحکومت ساراڑیوو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سبھی خطوں میں آج بھی عورتوں اور لڑکیوں کے خلاف وسیع تر امتیازی رویے اور تشدد دیکھنے میں آتے ہیں، جن کا ختم کیا جانا ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔