بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل کی افغانستان میں قیام امن کے لئے کوششیں پھر شروع

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا کی جانب سے افغان امن عمل کی بحالی کی کوششوں کا مقصد دوستوں اور مخالفین کو اس بات کا یقین دلانا ہے کہ امریکا حالیہ رکاوٹوں کے باوجود افغانستان میں سیاسی حل کے لیے پر عزم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ بیان اس وقت جاری کیا گیا کہ جب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے امن مذاکرات کے بحالی کے لیے اپنی کوششیں مکمل کرلیں اور اس بات پر زوردیا گیا کہ امریکا افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔مزید یہ کہ امریکا کا ماننا ہے کہ تشدد میں کمی افغانستان میں پائیدار امن

لانےکے لیےضروری ہے۔یاد رہے کہ ستمبر میں امریکا اور طالبان 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک سمجھوتہ طے کرنے کے قریب آگئے تھے لیکن طالبان کی جانب سے کابل میں کیے گئے حملے میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 12 افراد کی ہلاکت نے ان کوششوں کا خاتمہ کردیا تھا۔اس وقت طالبان رہنماؤں اور افغان صدر اشرف غنی دونوں کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کابل میں طے تھی تا کہ معاہدے پر دستخط کیے جاسکیں تاہم امریکی صدر نے یہ دورہ آمد سے چند گھنٹے قبل منسوخ کرتے ہوئے کہا تھاکہ مذاکرات صرف اس وقت بحال ہوں گے جب لڑائی روکی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…