جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اردن کی پوری کابینہ وزارتوں اور محکموں میں ردوبدل اور انضمام سے قبل مستعفی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان(این این آئی)اردن کی کابینہ وزارتوں اور محکموں میں ردوبدل اور انضمام سے قبل مستعفی ہوگئی ہے۔اردنی وزیراعظم عمرالرزاز اقتصادی اصلاحات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی کابینہ میں رد وبدل کررہے ہیں۔ حکام نے کہاہے کہ اس طرح انھیں معاشی اصلاحات کے لیے درکار مینڈیٹ حاصل ہوجائے گا۔اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں جس میں انھوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں

درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کابینہ کا استعفا ضروری تھا۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ کابینہ اور وزارتوں میں کیا کیا تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔البتہ ایک عہدہ دار کا کہناتھا کہ اس سے اہم قلم دانوں پر فرق نہیں پڑے گا بلکہ بعض وزارتوں کو ایک دوسرے میں ضم کردیا جائے گا تاکہ فالتو اخراجات پر قابو پایا جاسکے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے تجویز کردہ کفایت شعاری کے منصوبے کے تحت اردن کو اپنے اخراجات پر قابو پانا ہوگا تاکہ اس کے گردشی قرضے میں کمی لائی جاسکے۔اس وقت اردن کے اس قرضے کا حجم 40 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے اور یہ مجموعی قومی پیداوار کے 95 فی صد کے برابر ہے۔اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے 2018ء میں عمرالرزاز کو وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ تب ملک میں ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری تھے۔ اردنی حکومت نے گردشی قرضوں پر قابو پانے کے لیے آئی ایم ایف کی تجویز پر محاصل کی شرح میں اضافہ کیا تھا۔عمرالرزاز وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سے معیشت کی بحالی کے لیے اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں تاکہ اردن پر عالمی اداروں کے اعتماد کو بحال کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…