جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایران کا یورینیم افزودگی کو اعلیٰ سطح پرلے جانے کا عندیہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آن لائن)ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ مجتبی ذوالنور نے عندیہ دیا ہے کہ یورپی ممالک کی طرف سے وعدوں کو ایفا نہ کیے جانے کی صورت میں تہران یورینیم کو اعلی پیمانے پر افزودہ کرسکتا ہے۔خبر رساں ایجنسی’مہر’ کے مطابق مجتبی ذوالنورنے کہا کہ اگر یورپی ممالک جوہری معاہدے کی شرایط اور اس کے عہدو پیمان پورے نہ کیے تو ایران

معاہدے کی شرائط سے دست برداری کا چوتھا قدم اٹھائے گا۔ یہ قدم اتنا سخت ہونا چاہیے تاکہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرنے پرمجبور ہوجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ چوتھے مرحلے میں ہمارے پاس بہت سارے آپشن ہیں ہم ایک قدم کے طور پر سنٹری فیوج آپریشن کو تیز کر سکتے ہیں۔” بھاری پانی ” اور “یورینیم کی افزدوگی” کے ذخیروں میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ ہم افزودہ یوینیم کی پیداوار کے تناسب کو اعلی سطح تک بڑھا سکتے ہیں۔چھ ماہ قبل تہران نے اعلان کیا تھا کہ اس نے “جوہری معاہدے سے امریکا کے اخراج اور یورپی ممالک کی طرف سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد میں کھوکھلے وعدوں کے جواب میں سنہ 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اپنی کچھ ذمہ داریوں پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی حکومت کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے فیصلے سے متعلق برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، چین اور روس کو آگاہ کیا تھا۔واشنگٹن نے مئی 2018 میں جوہری معاہدے سے دستبرداری اختیار کرنے کے بعد تہران پر ماضی میں عاید کی گئی پابندیاں دوبارہ عاید کردی تھیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…