بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کربلا میں مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پر عراقی پرچم لہرا دیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاج کیدوران مظاہرین نے کربلا میں ایرانی قونصل خانے کی دیوار پر اپنے ملک کا جھنڈا لہرادیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی رات اس قونصل خانے کے سامنے سیکیورٹی فورسز اور کم سے کم ایک ہزار مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھیں جن میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے احتجاج نے تینوں اعلیٰ

اداروں کو اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا ہے۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ تشدد کا استعمال پرامن مظاہرین کے خلاف نہیں بلکہ قانون ہاتھ میں لینے اور فسادات برپا کرنے والوں کے خلاف کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز مظاہرین پر حملہ نہیں کر رہی ہیں بلکہ وہ حملہ آوروں کے حملوں کا جواب دے رہی ہیں۔عادل عبدالمہدہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ احتجاج میں سیکیورٹی فورسز کی طرف سے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…