جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عراق میں ایرانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں ایرانی لیڈر شپ کے خلاف نعرے بازے اور ایران کی عراق کے داخلی امور میں مداخلت کی مذمت کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ایک مہم میں ایرانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی مصنوعات کو دفع کرو کے عنوانات کے تحت سوشل میڈیا پرجاری اس مہم میں شہریوں سے اپیل کی

گئی ہے کہ وہ ایرانی مصنوعات کی خریداری کا بائیکاٹ کریں۔یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب حال ہی میں عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے پتلے نذرآتش کیے اور ان کی تصاویر مسخ کی تھیں۔مظاہرین کی طرف سے عراق کے اندرونی معاملات میں تہران کی مداخلت کی شدید مذمت کے ساتھ ایرانی حکومت کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔سوشل میڈیا پرایرانی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے جاری تحریک میں ایران میں تیار ہونے والی ہرطرح کی اشیاء کے بائیکاٹ پر زور دیا گیا۔عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما آیت اللہ علی السیستانی کے نمائندے نے کربلا میں ایک خطبہ کے دوران کہا کہ عراقیوں کی مرضی کے بغیر ان پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔خیال رہے کہ بہت سے عراقی موجودہ سیاسی طبقے کو ایران کا وفادار سمجھتے ہیں۔ وہ عراق کو امریکا اور ایران کے مابین علاقائی تسلط کی جدوجہد کے ایک پراکسی میدان کے طور پربھی دیکھ رہے ہیں۔ دیکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…