جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

امریکا نے ایران کے خلاف سائبر جنگ کا اعلان کر دیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایرانی شہری دفاعی تنظیم کے سربراہ غلام رضا جلالی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر رضا جلالی نے تہران میں کہا کہ امریکا نے ایرانی سائبر انفراسٹرکچر پرباضابطہ طور پر سائبر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 جون کو ایرانی فوج کی طرف سے امریکا کے ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد امریکیوں نے ایران کے بنیادی ڈھانچے ، قدرتی گیس

اور بجلی کی تنصیبات پرسائبرحملے شروع کر رکھے ہیں۔امریکی ٹی وی نے اس وقت امریکی عہدے داروں کے حوالے سے بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ آپریشن کا حکم دیا گیا تھا۔ امریکی صدر کے حکم پر ایرانی پاسداران انقلاب کے اڈوں، کمپیوٹر سسٹم کو نشانہ بنانا اور ایرانی میزائلوں کو کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر نظام میں خلل ڈالنا تھا۔تاہم رضا جلالی نے دعویٰ کیا کہ امریکا اپنے مقاصد میں ناکام رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی دفاعی فورسز نے امریکی کے سائبر حملے مکمل ناکام بنا دیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…