بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شام میں روس کے فضائی حملے اور بم دھماکے ،26افراد ہلاک

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادلب(این این آئی)شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں روسی فوج کے ایک فضائی حملے اور سرحدی قصبے تل ابیض میں کاربم دھماکے میں26 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ تل ابیض میں بم دھماکے میں13 عام شہری ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ۔اس نے کرد جنگجوؤں پر اس بم دھماکے کا الزام عاید کیا ۔تل ابیض پر ترکی کی سکیورٹی فورسز کا کنٹرول ہے اور انھوں نے گذشتہ ماہ وہاں سے کرد ملیشیا وائی پی جی کے زیر کمان شامی جمہوری فورسز(ایس ڈی ایف) کو نکال باہر کیا ہے۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اس بم

دھماکے میں 14 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی اورکہاکہ ان میں ترکی نواز شامی باغی بھی شامل ہیں۔رصدگاہ کی ایک اور اطلاع کے مطابق صوبہ ادلب کے جنوب میں واقع گاؤں جبلہ پر روس کے ایک فضائی حملے میں13 شہری مارے گئے ۔ ان تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔رصدگاہ نے اس فضائی حملے کا تعیّن پرواز کے انداز ، طیارے اور بمباری میں استعمال کیے گئے بارود سے کیا ۔اس تنظیم کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ روس کا31 اگست کو ادلب میں اعلانِ جنگ بندی کے بعد یہ سب سے تباہ کن فضائی حملہ ہے۔قبل ازیں اسی صوبے میں روس فضائی حملوں میں آٹھ اور شہری بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…