جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کویت میں خواتین گھریلو ملازمین کی آن لائن فروخت،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں افسوسناک انکشافات

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)کویت نے خواتین گھریلو ملازمین کی آن لائن خرید و فروخت کرنے والے اکانٹس کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی حکام نے انسٹاگرام اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر خواتین گھریلو ملازمین کی خریدو فروخت کرنے والے اکاؤنٹس کا ایکشن برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں لیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ خواتین کو گھریلو ملازمین کے طور پر  فروخت کرنے کے لیے آن لائن مارکیٹ ہے جن کے لیے ایپس استعمال کی جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ایپس گوگل اور ایپل پر دستیاب ہیں جن میں فیس بک کی ملکیت والی انسٹاگرام ایپ بھی شامل ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ انسٹاگرام کے متعدد اکاؤنٹس اور دیگر ایپس پر خواتین کو کام کرنے کے لیے فروخت کیا جاتا تھا جس کے لیے میڈ فار سیل یعنی گھریلو ملازمہ برائے فروخت  کا ہیش ٹیگ بھی بنایا گیا تھا، ان خواتین کو گھروں میں بھیج کر غیر قانونی کام پر بھی مجبور کیا جاتا تھا۔کویتی حکام نے انسٹاگرام پر اس قسم کے اکانٹس چلانے والے متعدد اکانٹس ہولڈرز کو طلب کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔کویت کی پبلک اتھارٹی فار مین کے سربراہ ڈاکٹر مبارک علی عظمی کا کہنا تھا کہ خواتین کی آن لائن خرید و فروخت  میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی  اور انہیں اس کا ازالہ کرنا ہوگا۔دوسری جانب انسٹا گرام پر خواتین گھریلو ملازمین کی خریدو فرخت سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر انسٹاگرام نے بھی سخت نوٹس لیا ہے۔انسٹاگرام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس قسم کے اکانٹس کو  ختم کردیاگیا ہے اور اس مقصد کے لیے بننے والے نئے اکانٹس کو بھی ختم کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں گوگل اور ایپل کا بھی کہناتھاکہ وہ ایپ ڈیولپرز کے ساتھ مختلف پلیٹ فارمز پر غیرقانونی کام کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…