منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 10کشمیریوں کو شہیدکیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اکتوبرمیں 10کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے ایک

نوجوان کو جعلی مقابلے میںشہید کیاگیا۔اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے 57افرادشدیدزخمی جبکہ 67شہریوں کو گرفتار کیا جن میں سے بیشترحریت کارکن اور نوجوان شامل تھے ۔بھارتی فوجیوںنے اس عرصے کے دوران تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران زبردستی گھروں میں داخل ہو کر 30خواتین کی آبروریزی یا بے حرمتی کی اور3 گھروں کو نقصان پہنچایا۔قابض انتظامیہ نے 5اگست کے بعد سے لوگوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد ،درگاہ دستگیر صاحب اوردیگربڑی مساجد میں لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے 12کے قریب غیر کشمیری مزدوروںاورڈرائیوروں کو قتل کردیا۔ ادھر نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کولگام کے علاقے بونی گام میں دو مسافر گاڑیوں کو نذر آتش کردیا جس میں سے ایک گاڑی بی جے پی کے مقامی لیڈر کی تھی۔بھارتی فوجیوںنے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…