منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،کرفیو 87ویں روز میں داخل،ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری شہید

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، سخت کریک ڈان اور کرفیو 87ویں روز میں داخل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکاری نے نظام زندگی درہم برہم کررکھا ہے، جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں کشمیری کو شہید کردیا، کشمیری نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔بھارتی فوج کی جانب سے اس طرح کے نام نہاد آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں جس کا مقصد مظلوم کشمیریوں

کے دلوں سے آزادی کے جذبے کو نکالنا ہے۔مودی سرکاری کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 87ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، وادی میں سکول، کالجز اور تجارتی مراکز بھی بند پڑے ہیں۔مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم وجبر کا آج 87واں روز ہے، ذرائع نقل وحمل اور ہر طرح کے مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اور لاک ڈان کے باعث ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی تاحال بند ہیں، بھارتی فوج نے گھروں سے نکلنے والے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…