اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخ  میں پہلی مرتبہ  40اراکین پارلیمنٹ کی کشمیر کانفرنس میں شرکت،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019 |

لندن (آن لائن)دنیا بھر میں کشمیر کاز کیلئے جتنا کام تارکین وطن کشمیری اور پاکستانی کررہے ہیں اسکی مثال کہیں نہیں ملتی، ہمیں یقین ہے کہ ہمارے بھائیوں اور مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں و کاوشیں آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے میں مدد دینگی۔ ان خیالا ت کا اظہار جمو ں و کشمیر سالوویشن موومنٹ کے صدر ممتاز حریت پسند مجاہد رہنما اور پاکستان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت الطاف احمد بٹ نے یہاں  ویلتھم سٹو”waltham Stow”میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد کشمیر  کے چیئرمین عبدالرشید ترابی، تحریک کشمیر برطانیہ کے سربراہ راجہ فہیم کیانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ تقریب کی صدارت غلام ربانی افغانی نے کی اور سٹیچ سیکرٹری بیرسٹر عابد حسین تھے۔ تقریب کا انعقاد فیضان اسلا م برطانیہ نے کیا۔ الطاف احمد بٹ نے مزید کہا کہ مودی کی ذہنیت دنیا پر آشکار ہو چکی ہے۔ وہ اب بری طرح ایکسپوز ہورہا ہے، پاکستان میں سول سوسائٹی متحرک ہوچکی،ملین مارچ حکومت کو مجبوریوں سے آزاد کروائے گا،مودی سرینگر میں کاروبار چلا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے چاہتا ہے کہ مقبوضہ وادی میں امن ہے حالانکہ وہاں پر کشمیری آرٹیکل 370اور 35اے کے خاتمے اور اپنی شناخت کیلئے بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ جس دن کرفیو اٹھا اس دن وہاں پر بھارتی فوج اور کشمیری نوجوانوں میں خونی ٹکرا وہوگا۔ چونکہ برطانیہ کی بات دنیا سکتی ہے لہذا برطانوی حکومت، اور شاہی خاندان کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ  اس تنازعہ میں اپنا کردار ادا کرے۔ الطاف احمد بٹ کا کہنا تھا کہ کئی سو ارب روپے کا پھل مقبوضہ وادی میں اس کرفیو کے باعث باغات میں ہی تبا ہ ہوگیا ہے۔ بھارتی سرکار کشمیریوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچا کر انہیں تحریک آزادی سے دستبردار کروانا چاہتی ہے جو ممکن نہیں ہے۔تقریب میں برطانیہ ممبران پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخ  میں پہلی مرتبہ  40اراکین پارلیمنٹ  بشمول  ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی  نے  کشمیر پر منعقدہ  کانفرنس  میں شرکت کی ہے۔کانفرنس    میں  رکن قانون  ساز اسمبلی  و چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  عبدالرشید ترابی، کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء  الطاف احمد بٹ،رکن پارلیمنٹ و لیبرپارٹی کے ڈپٹی رہنماء    و سابق برطانوی  وزیر دفاع  ٹوم واٹسن،رکن پارلیمنٹ جوناتھن ورڈ،رکن پارلیمنٹ لیام بائرن،رکن پارلیمنٹ شیریل جیلان،رکن پارلیمنٹ پاؤلا شریف،رکن پارلیمنٹ جوہن  کرئیر، رکن پارلیمنٹ لیزا فوربس،

رکن پارلیمنٹ  سٹیومیک کابے،رکن پارلیمنٹ کیٹ ہولرن،رکن پارلیمنٹ سٹیو بیکر،رکن پارلیمنٹ روپا حق،رکن پارلیمنٹ ولیری واز،رکن پارلیمنٹ ٹریسی برابن،رکن پارلیمنٹ لیز میکلنس،رکن پارلیمنٹ عمران حسین،رکن پارلیمنٹ افضل خان،رکن پارلیمنٹ تمنجیت سنگھ ڈہیسی، رکن پارلیمنٹ محمد یاسین،رکن پارلیمنٹ ناز شاہ،رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود،رکن پارلیمنٹ روسی ڈفیلڈ،رکن پارلیمنٹ جوہن سپیلر،رکن پارلیمنٹ کولین فلیچر،رکن پارلیمنٹ رتھ سمیتھ،رکن پارلیمنٹ جم میک کاہون،رکن پارلیمنٹ جودتھ  کمنز،رکن پارلیمنٹ کیری میک کارتھی،رکن پارلیمنٹ سٹیلا گریسی،رکن پارلیمنٹ راجر گاڈسف اور دیگر ارکان پارلیمنٹ شریک تھے اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…