نئی دہلی (آن لائن) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ دشمن کو اسلحے سے شکست دیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف بپن راوت اور نیشنل سیکیورٹ ایڈوائزر اجیت دوول نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اپنی اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے نہ صرف لڑے گا بلکہ اس جنگ میں اپنے دشمنوں کو شکست فاش دے کر اپنی عسکری برتری ثابت کرے گا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل آبی جارحیت
اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے اور دریاؤں کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والے سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم کا مسئلہ 1948 میں ہی اس وقت شروع ہوگیا تھا جب بھارت نے مشرقی دریاؤں کا پانی بند کردیا تھا۔ دونوں ملک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث عالمی برادری متحرک ہوئی اور 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہد ہ طے پایا۔