اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

چین کیخلاف سازش کرنیوالوں کی ہڈیا ں توڑ دی جائینگی، صدرشی جن پنگ کا مخالفین کو دو ٹوک پیغام

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ( آن لائن ) چینی صدر شی جن پنگ نے ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے کے ردعمل میں مخالفین کو متنبہ کیا ہے کہ چین کے خلاف سازش کرنے والوں کی ہڈیاں توڑ دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں گذشتہ چار ماہ سے چین اور حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

جس پر چینی حکام نے امریکا سمیت دیگر ممالک کو اس معاملے پر مداخلت سے خبردار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ نیپال کے موقع پر کہنا تھا کہ ہانگ کانگ چین کا حصہ ہے، اسے توڑنے کے لیے بیرونی طاقتیں محنت کررہی ہیں لیکن یہ صرف ایک خواب ہے۔ہانگ کانگ کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کئی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کا نظام بند رہا جبکہ ریلوے لائن بھی جزوی طور پر متاثر رہی۔ہانگ کانگ تنازعے کے باعث چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ میں بھی شدت آچکی ہے، حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایسی صورت حال رہی تو بات چیت کرنا مشکل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی پولیس کی طرف سے جمہوریت نوازوں کے مظاہروں کے دوران طاقت کا غیرضروری استعمال جاری ہے۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ چین کا انتظامی علاقہ تصور کیا جاتا ہے، اسی سبب بیجنگ حکام نے امریکا سمیت دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…