بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شام میں امریکی فوجی ترک توپوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے، پینٹاگان

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے مطابق شام کے شہر عین العرب (کوبانی) کے اطراف موجود امریکی فوجیوں کو ترکی کے ٹھکانوں پر موجود توپ خانوں کی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ہفتے کے روز جاری بیان میں پینٹاگان نے واضح کیا کہ ترکی کی فائرنگ کی کارروائی کے بعد

امریکی فورسز عین العرب سے نہیں نکلیں اور واقعے میں کوئی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا۔پینٹاگان نے کہا ہے کہ واشنگٹن اب بھی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کو مسترد کرتا ہے اور ترکی کو چاہیے کہ ایسی کارروائیوں سے گریز کرے جس کا نتیجہ فوری دفاعی عمل کی صورت میں نکل سکتا ہو۔ترکی کی توپوں نے عین العرب میں بین الاقوامی اتحاد کے اڈے کو نقصان پہنچایا جبکہ وہاں موجود بعض امریکی اور فرانسیسی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات گردش میں ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کو خبردار کر چکے ہیں کہ شام میں کسی بھی امریکی فوجی کے زخمی ہونے کی صورت میں بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ انتباہ شمال مشرقی شام میں ترکی کے فوجی آپریشن کے آغاز سے تقریبا دو روز قبل سامنے آیا تھا۔دوسری جانب امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک فیصلے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت مذکورہ وزارت کو ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق واشنگٹن ضرورت پڑنے پر ترکی کی معیشت کو مکمل طور پر مفلوج کر سکتا ہے۔ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ شمالی شام میں مسلح کردوں کے خلاف فوجی آپریشن ہر گز نہیں روکیں گے خواہ اس کے بارے میں کسی بھی نوعیت کے بیان جاری کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…