بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عرب اتحاد کی کارروائیوں سے متعلق ترک صدر طیب ایردوآن کا بیان اشتعال انگیز ہے، یمنی حکومت

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی) یمن کی آئینی حکومت نے عرب اتحاد کی کارروائیوں سے متعلق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ایک بیان میں یمنی حکومت نے کہا کہ ایردوآن نے ترکی کی جانب سے شام کی خود مختاری کی خلاف ورزی کا باطل موازنہ یمن میں سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کی کارروائیوں سے کرنے کی کوشش کی، جبکہ عرب اتحاد کی کارروائیاں صدر عبدربہ منصور ہادی کی درخواست پر عمل میں لائی جا رہی ہیں تا کہ ایران نواز حوثی ملیشیا کی بغاوت کا خاتمہ کیا جا سکے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن میں عرب اتحاد کا آپریشن اپنے دفاع کے

اصولی بنیاد پر مبنی ہے جو کہ اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے منشوروں کے علاوہ عرب ممالک کے مشترکہ دفاع کے سمجھوتے کے متن میں بھی موجود ہے۔یمنی حکومت نے یمنی عوام اور حکومت کی سیاسی، عسکری، اقتصادی اور امدادی سپورٹ کے سلسلے میں سعودی عرب کے کردار کو گراں قدر قرار دیا، جبکہ ایران حوثی ملیشیا کو سپورٹ کر رہا ہے تا کہ وہ یمنی عوام کے خلاف کارستانیوں اور ریاسی اداروں کو سبوتاژ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے۔یمنی حکومت نے باور کرایا ہے کہ وہ شامی عرب عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور شام کی پوری اراضی پر خود مختاری کے حوالے سے شامیوں کے حق کو سپورٹ کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…