بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

5 اگست سے اب تک وادی میں پتھراؤ کے کتنے واقعات پیش آئے؟مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا ہے کا دعویٰ درست نہیں،بھارتی میڈیانے حکومت کا بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں سب بہتر ہونے کے بھارتی حکومت کے دعوے کو ان کے اپنے ہی میڈیا نے جھٹلا دیا۔بھارتی نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی حکومت کے مقبوضہ وادی میں سب اچھا ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔بھارتی چینل کی رپورٹ کے مطابق 5 اگست سے اب تک وادی میں پتھراؤ کے 306 واقعات پیش آئے ہیں۔رپورٹ میں بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے اب تک

کوئی گولی نہ چلنے کے دعوے کو بھی مسترد کیا گیا ہے اور 4 ستمبر کو پیلٹ سے زخمی ہو کر دم توڑنے والے کشمیری نوجوان اسرار احمدکا تذکرہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب کشمیریوں نے قابض بھارتی حکومت کے ٹریول ایڈوائزی ختم کرنے کے اقدام کو بھی دھوکا قرار دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں سفری پابندیاں ختم کرنے پر کشمیریوں کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سفری پابندیاں ختم کرنے کا نام نہاد انتظامیہ کا فیصلہ ناکام ثابت ہوا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…