بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شام میں ترکی کی فوج کشی خطے کی سلامتی کے لیے تباہ کن ہے : مصر، اردن

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر اور اردن نے شام میں کرد فورسز کے خلاف ترکی کی طرف سے کی گئی فوجی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے مصر کا دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔اس موقعے پر بات کرتے ہوئے مصری صدر السیسی نے کہا کہ وہ شمال مشرقی شام میں ترک فوجی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس کارروائی سے پورے خطے کے امن اور استحکام پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم جو اس وقت قاہرہ کا دورہ کررہے ہیں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ترکی کی جارحیت سے پورے خطے میں استحکام اور سلامتی متاثر ہوئی ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت اس کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔ شام میں ترک فوک کشی شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچائے گی۔ انہوں نے شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر عمل درآمد پر زورع دیا۔مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام ارضی نیکہا کہ صدر السیسی اور اردنی فرما کے درمیان بات چیت میں خطے کی تازہ ترین پیشرفت ، خاص طور پر فلسطین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نمائوں نے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ چار جون 1967ء کے مقبوضہ عرب علاقوں پرمشتمل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے جس میں مشرقی بیت المقدس کو اس کے دارالحکومت کا درجہ حاصل ہو۔اس موقع پر اردنی فرمانروا نے ترکی پر زور دیا کہ وہ شام میں فوج کشی کے بجائے مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…