بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی ری پبلیکن پارٹی کا ترکی پر سخت ترین پابندیاں عائد کر کا مطالبہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ایوان نمائندگان میں درجنوں ری پبلیکنز ارکان نے اعلان کیا کہ وہ شام میں کرد فورسز کے خلاف ترکی کے فوجی حملے کے جواب میں ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایک قرار داد پیش کریں گے۔ریپبلکن ریپ لز چینی نے ایک بیان میں کہا کہ

صدر رجب طیب اردوآن اور ان کی حکومت کو شمالی شام میں ہمارے کرد اتحادیوں پر بے رحمانہ حملے کی وجہ سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ہم داعش کو 100 فی صد شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب شام میں ترکی کے زیر اثر علاقے میں ہمارا کوئی فوجی نہیں ہے۔ ہم نے اپنا کام بالکل ٹھیک طریقے سے انجام دیا ہے! اب ترکی کردوں پر حملہ کر رہا ہے جو 200 سال سے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس تین میں سے ایک آپشن ہے ہزاروں فوج بھیجنا ، یا ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنا اور اس پر پابندیا عاید کرنا ، یا ترکی اور کردوں کے مابین ثالثی کرنا۔خیال رہے کہ امریکی صدر کی طرف سے چوبیس گھنٹوں میں ترکی کو یک دوسری وارننگ ہے۔ انہوں نے ایک روز قبل ایک بیان میں انقرہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے شام میں فوجی کارروائی میں حدود سے تجاوز کیا تو ترکی معیشت تباہ کردی جائے گی۔انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ ترکی طویل عرصے سے کردوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا مگر ان کی جنگ نئی نہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ترک حملے کے علاقے کے قریب ہمارا کوئی فوجی نہیں ہے۔ میں لامتناہی جنگوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ فریقین سے بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…