اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سعودی نائب وزیر دفاع امریکہ پہنچ گئے ،وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک اسپر سے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں ان ملاقاتوں کے بارے میں بتایا ہے۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ مجھے امریکی وزیر خارجہ سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کی گہرائی پر زور دیا۔ ان کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے، مشترکہ چیلنجوں کا مل کر سامنا کرنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایک دوسری ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے امریکی وزیر دفاع مارک اسپر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشترکہ چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے دونوں ملکوں کی طرف سے جاری کوششوں کوآگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی عہدیداروں کے درمیان یہ ملاقاتیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب دوسری طرف ترکی کی جانب سے شام میں فوج کشی عالمی سطح پر زیر بحث ہے۔ شام میں ترک فوج کی کارروائی پر سعودی عرب اور امریکا کا موقف ایک ہے۔ دونوں ملکوں نے شام میں ترج فوک کی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…