جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی طالبان سے بات چیت پر بیان کیوں دیا؟ افغان حکومت نےاعلیٰ سرکاری عہدیدار کو سخت ترین سزا سنا دی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان اور طالبان کے درمیان بات چیت پر خیرمقدمی بیان دینے پر وزارت خارجہ کے ترجمان صبغت اللہ احمدی کو عہدے سے برطرف کر دیاہے۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اشرف غنی کے ترجمان صادق صدیقی کا کہنا تھا کہ صبغت اللہ احمدی کو غیر ذمہ دارانہ ریمارکس دینے پر برطرف کیا گیا۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا عبدالغنی بردار کی قیادت میں 12 رکنی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام سے اسلام آباد میں رواں ہفتے ملاقات کی تھی جن میں دونوں اطراف سے افغان امن عمل کو بحال کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا تھا۔اشرف غنی کے ترجمان نے اس پیش رفت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ملاقات امن مرحلے میں کوئی مدد نہیں کر سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل تشدد کرنے والے گروہ کی میزبانی کرنا ممالک کے درمیان تعلقات کے اصول کے خلاف ہے۔قبل ازیں صبغت اللہ احمدی نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ‘ہم سب کو افغان امن عمل کی بحالی میں خطے اور عالمی کوششیں نظر آتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے کے تمام ممالک کا افغانستان میں امن عمل کے لیے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں اور بالخصوص ان ممالک کی کوششوں کو جنہوں نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کرانے میں مدد کی، امن مذاکرات کے میکانزم پر بحث جاری رہے گی۔بعد ازاں صادق صدیقی کا کہنا تھا کہ امن کے حوالے سے پالیسیاں افغانستان کے صدارتی محل سے جاری ہوتی ہیں، ملاقات کے حوالے سے رائے ان کی ذاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ ملک کی خارجی پالیسی پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہے اور افغان حکومت کی پوزیشن کی عکاسی کرتی ہے۔

بعد ازاں انہیں ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق میروائس ناب کو افغان صدر نے ملک کی وزارت خارجہ کا عبوری ترجمان اور اقتصادی تعاون کے لیے اپنا نائب مقرر کردیا۔رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ صبغت اللہ احمدی کو ریمارکس پر قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…