طرابلس(این این آئی)لیبیا کی فوج نے بتایا کہ فضائیہ نے مغربی شہر سِرت میں الوفاق فورسز سے تعلق رکھنے والے فوجی مراکزکو نشانہ بنانے کے لیے جنگی طیاروں سے بمباری کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا میں اقوام متحدہ کے مندوب غسان سلامہ نے دارالحکومت طرابلس میں جنگ بندی کی امید ظاہرکی تاہم انہوں نے طرابلس میں قومی وفاق حکومت کی حامی ملیشیائوں پر مصالحتی کوششوں کونقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔
لیبیا کی فوج نے سیرت کے مضافات میں واقع فوجی اڈے قرضابیہ فوجی اڈے پر پردو فضائی حملے کیے۔لیبیا کی نیشنل آئل کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ سات اور چودہ اکتوبر کو زویتینا بندرگاہ میں گیس پلانٹ کی مرمت کے کام کے لیے خام تیل کی پیداوار روک دے گی۔زویتینا طرابلس شہر سے تقریبا 850 کلومیٹر مشرق میں خلیج سیرت میں واقع ہے جہاں سے روزانہ تقریبا 15 ہزار بیرل تیل ، اور 70 ملین مکعب فٹ گیس پیدا کرتی ہے۔