جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں خواتین غیر محفوظ،بھارتی فورسز کے اہلکار رات کو گھروں میں داخل ہوکر کیا کرتے ہیں؟ہیں، بھارتی تنظیم کے افسوسناک انکشافات

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے غیر محفوظ ہونے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کردیا۔ بھارتی فورسز کے اہلکار رات کو گھروں میں داخل ہوکر خوف وہراس پھیلاتے ہیں، کشمیری خواتین ہر وقت آبروریزی اور چھیڑ چھاڑ کے خطرے سے دوچار رہتی ہیں،

بھارتی فورسز کے خوف سے کشمیری اپنی خواتین اور بچوں کو رات میں محفوظ مقامات پر بھیج دیتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ وادی کے چھ روزہ دورے کے بعد خواتین کے خلاف جنسی تشدد اور ریاستی جبرنامی بھارتی تنظیم کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ وادی پر ایک سکوت کی کیفیت ہے، آزادی اظہار وادی میں مکمل ناپید ہے، چپے چپے پر تعینات بھارتی فورسز کے اہلکار کشیریوں کی ہر حرکت پر نظر رکھتے ہیں۔خواتین کے حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے سروں پر سوار بھارتی فورسز اہلکاروں کے تشدد کا خطرہ ہر گھڑی رہتا ہے، وادی کے لوگوں کی ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی حالت انتہائی دگرگوں ہے، ہر کشمیری بھارت کے خلاف ہوچکا ہے اور بھارتی میڈیا سے سخت نالاں ہے جو وادی کی درست رپورٹنگ نہیں کررہا۔تنظیم نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کشمیریوں کی آواز سنے، ان کی داد رسی کرے اور جرائم میں ملوث بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ بھارت میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے غیر محفوظ ہونے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کردیا۔ بھارتی فورسز کے اہلکار رات کو گھروں میں داخل ہوکر خوف وہراس پھیلاتے ہیں، کشمیری خواتین ہر وقت آبروریزی اور چھیڑ چھاڑ کے خطرے سے دوچار رہتی ہیں

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…