بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں مسلمانوں کو شری رام اور ہنو مان کے نعرے لگانے پر مجبور کیا جانے لگا،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ،افسوسناک انکشافات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019 |

نئی دہلی(آن لائن) ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارت میں مذہب، ذات اور صنف کی بنیاد پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے بھارت میں نفرت انگیز جرائم کی تعداد میں اضافے سے متعلق اعداد و شمار ویب سائٹ ہالٹ دی ہیٹ پر جاری کر دیئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت میں نفرت انگیز جرائم میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق صرف 2019 کے پہلے 6 ماہ کے دوران نفرت انگیز جرائم کے 181 واقعات پیش آئے جو گزشتہ ساڑھے تین سال کی نسبت دو گنا ہیں۔بین الاقوامی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی بڑی وجہ ان کا مذہب، ذات اور صنف ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعداد و شمار کے مطابق فروری میں نفرت انگیزی کے 37 اور مارچ میں 36 واقعات رپورٹ کیے گئے، ہجوم کی طرف سے تشدد کے 72 کے قریب نفرت انگیز واقعات سامنے آئے جن کا تعلق براہ راست مسلمانوں سے تھا۔رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کو شری رام، ہنو مان اور پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نفرت انگیز جرائم بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ قانون پر عمل درآمد نہ ہونا ہے، پرتشدد واقعات بڑھانے میں حکومت بھی حوصلہ افزائی کرتی نظر آ رہی ہے۔  ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارت میں مذہب، ذات اور صنف کی بنیاد پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے بھارت میں نفرت انگیز جرائم کی تعداد میں اضافے سے متعلق اعداد و شمار ویب سائٹ ہالٹ دی ہیٹ پر جاری کر دیئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت میں نفرت انگیز جرائم میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…