ٹورنٹو(این این آئی)بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھوں کی فیملی کو لیے خصوصی بس کینیڈا سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرتارپور آمد کے لیے سکھوں کی تیاریاں عروج پر ہیں، کینیڈا کی سکھ فیملی نے بذریعہ بس کرتارپور پہنچنے کے لیے تیاری پکڑ لی اور خصوصی بس کے ذریعے پاکستان روانہ ہو گئی۔خصوصی بس پر سوار فیملی پیرس پہنچ چکی ہے، بس کینیڈا سے
برطانیہ پھر فرانس، جرمنی، آسٹریا، ترکی ، ایران سے ہوتی ہوئی پاکستان کرتار پور پہنچے گی۔سکھ فیملی پاکستان میں کرتارپور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت بھی کریگی۔کینیڈین سکھ فیملی کی بس پر یاترہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔سکھ یاتریوں کی بس بیڈ روم، واش روم، باورچی خانہ، ڈائنگ ٹیبل جیسی سہولتوں سے مکمل طور پر آراستہ ہے۔پاکستانی حکومت کی جانب سے کرتارپور راہداری مکمل کرنے کے بعد کھولنے پر دنیا بھر کے سکھ خوشی سے نہال ہیں۔