لندن( آن لائن ) برطانوی جریدے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر نام نہاد جمہوری ملک کا دعویٰ رکھنے والے ملک بھارت کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ برطانوی جریدے دی اکنامسٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے گرفتار کشمیریوںکو نامعلوم مقام پر رکھا ہوا ہے موبائل فون ، انٹرنیٹ کی بندش
سے کشمیری ایک مختلف قسم کے لاک ڈائون میں ہیں جبکہ کشمیر وادی ستر لاکھ افراد پانچ اگست سے پانچ اگست سے بھارتی لاک ڈائون میں گھرے ہوئے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جج مقبوضہ کشمیر میں حکومتی نظام کو نظر انداز کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں سیاستدانوں ، تاجروں اور صحافیوں سمیت دو ہزار کشمیریوں کو حراست میں لے لیاگیا ہے